ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تفتان میں زائرین کی بسوں اور کراچی کے ائیر پورٹ پر حملے نواز حکومت کی مذاکراتی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں کراچی سے لے کر کوئٹہ، پاراچنار اور گلگت بلتستان میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور یہ نااہل حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اطہر عمران نے تفتان میں 25 سے زائد زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ملت تشیعُ پر تنگ کی جا رہی ہے، آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعہ قوم کا خون بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سانحہ تفتان کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ ہم کل سے پاکستان بھر میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مظاہروں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہیں۔
.......
/169